اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کے صوبے نجران کے ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

شیعت نیوز : سعودی عرب کے صوبے نجران کے ہوائی اڈے کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیاروں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کے ہوائی اڈے اور اس کے اطراف میں واقع اہم اور حساس فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں اندرون ملک تیار کیے جانے والے قاصف کے ٹو ڈرون طیاروں نے حصہ لیا جو اس پہلے بھی سعودی فوجی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے بعد نجران کے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر خبر دار کیا کہ جب تک سعودی جارحیت بند نہیں ہوجاتی اس وقت تک سعودی عرب کی اہم تنصیابات اور فوجی اہداف پر حملے جاری رہیں گے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کے روز بھی سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے شہر ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اندرون ملک تیار کیے جانے والے قدس ایک قسم کے میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوان یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ، ابہا، جیزان اور نجران کے ہوائی اڈوں نیز ملک خالد ایئر بیس کو بارہا ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مذکورہ تینوں ہوائی اڈے نیز ملک خالد ایئر بیس، یمن پر حملہ کرنے والے سعودی لڑاکا طیاروں کو ایندھن اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ سعودی عرب یمن پر بمباری کے لیے اپنے شہری ہوائی اڈوں کا استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button