دنیا

افغان فوج کی کارروائی میں 37 داعش دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز : افغانستان میں داعش کے عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے خلاف فوج حرکت میں آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا صوبہ میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر داعش دہشت گردوں کے حملے کے بعد کی گئی جوابی کارروائی میں کم از کم 37 داعشی دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے مختلف صوبوں میں بڑی تعداد میں داعشی دہشت گرد واصل جہنم

مقامی پولیس سربراہ مسعود بابا کار خیل کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گرد وں نے منگل کی رات دیر گئے پڑوسی ضلع جرمت خان کی سڑک پر واقع چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد داعش کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button