مقبوضہ فلسطین

بم دھماکے کرنے والے دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ اسماعیل ھنیہ

شیعت نیوز : اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیس مراکز میں بم دھمکاکوں میں وہی قوت ملوث ہے جس نے غزہ کا محاصرہ کرنے کے ساتھ بار بار جنگ مسلط کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگوں اور محاصرے میں ناکام رہنے والے غزہ میں بم دھماکوں جیسے مکروہ حربوں اور جرائم میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر جارحیت، صیہونی حکومت کو جہاداسلامی اور حماس کا سخت انتباہ

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایک بیان میں حماس رہنما اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ جو عناصر جنگ اور محاصرے سے غزہ میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے ہیں وہ بم دھماکوں کے جرائم میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے امن کو تباہ کرنے کی یہ پہلی مذموم کوشش نہیں بلکہ دشمن اس سے قبل بھی غزہ کا امن تباہ کرکے حالات خراب کونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں پولیس مراکز میں دھماکے کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

خیال رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ میں پولیس چوکیوں پرہونے والےپراسرار دھماکوں کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button