پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملکی سطح پر مرکزی عزاداری سیل قائم کردیا

شیعت نیوز: محرم الحرام کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملکی سطح پر مرکزی عزاداری سیل قائم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک اقرار حسین مرکزی عزاداری سیل کے چیئرمین مقرر اور علامہ مقصود علی ڈومکی ڈپٹی چیئرمین کے طور پر خدمات پیش کریں گئے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت گلگت بلتستان کشمیر اور چاروں صوبوں میں عزاداری سیل کے کواڈییٹرز متعین کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے تحت کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارت سے اظہار نفرت کیلئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

عزاداری سیل ملک بھر ماہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے حوالے درپیش مشکلات ،بین االمسالک ہم آہنگی سمیت امن امان کی صورت حال کو بہتررکھنے کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ کوارڈینشن رکھے گی۔

مرکزی عزاداری سیل کا مرکزی دفتر وفاقی دالحکومت میں قائم کیا گیا ہے ضلع اسلام آباد میں مرکزی عزاداری سیل کا کوارڈینٹر انصر مہدی کو مقرر کیا گیا ہے۔

سینٹرل پنجاب میں رائے ناصر علی، جنوبی پنجاب میں صفدر خان صاحب، صوبہ سندھ میں صابر کربلائی، بلوچستان میں سید قادر شاہ صاحب ، صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں نیئر عباس جعفری جبکہ ریاست آزاد جموں کشمیر میں سید طالب حسین ہمدانی اور گلگت بلتستان میں علامہ نیئر عباس مصطفوی کوعزادار ی سیل کا صوبائی کواڈئینٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ سید طاہر محمد جعفری اور ایڈوکیٹ آصف ممتاز ملک کو مرکزی لیگل ایڈ کمیٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button