پاکستان

آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس مجلس عمومی اختتام پذیر

شیعت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کی مجلس عمومی کا تیسرا اجلاس رجوعہ سادات چنیوٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس مجلس عمومی شرکاء سے مختلف نشستوں میں رکن ذیلی نظارت مولانا مہدی حسن کاظمی، محمد باقر نقوی، مولانا گلزار حسین جعفری، مرکزی نمائندہ شہنشاہ نقوی، مولانا عمران حیدر، سابق ڈویژنل صدر فیصل آباد اور رکن ذیلی نظارت سید انیس زیدی نے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : مذہبیِ ،سیاسی اور طلبہ تنظیمیں آل سعود کی ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھائیں،آئی ایس او پاکستان

اجلاس عمومی کے تیسرے روز مرکزی نمائندہ شہنشاہ نقوی نے فنانس آڈٹ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے سال امید و عزم نو 2018-19ء کے تیسرے اجلاس عمومی کے تیسرے روز کی آخری نشست میں ڈویژنل کابینہ کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، محرم امور کے ڈویژنل مسئول اور چیئرمین ڈویژنل کنونشن کا انتخاب عمل لایا گیا۔

اجلاس کے آخری روز کی اختتامی نشست سے ڈویژنل صدر فخر حسین محمدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی کلمات ادا کیے، اجلاس عمومی کا اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button