اہم ترین خبریںمتفرقہ

کائنات میں جشن ولایت علیؑ کا آغاز، عاشقانِ علیؑ میں جوش و خروش

شیعت نیوز:اعلانِ ولایت امیرالمومنین ؑ کی مناسبت سےکائنات میں جشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ عراق، ایران ، پاکستان ، افغانستان، سمیت دنیا بھر میں امیرالمومنین امام المتقین مولا علی (ع) کے اعلانِ ولایت کا جشن شان و شوکت سے منا یا جائے گا۔

جشن ولایت علیؑ کا مرکزی پروگرام نجف اشرف میں روضہ امیر المومنینؑ پر منعقد کیا جائے گا۔

جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان ولایت نجف اشرف پہنچ چکے ہیں ۔

ایران میں مرکزی پروگرام مشہد میں امام علیؑ کے پوتے امام رضا ؑ کے روضہ اقدس پر منعقد ہو گا، جس میں ایران سمیت دنیا بھر کے زائرین شرکت کریں گے۔

پاکستان کے تمام شہروں ، قصبوں ، دیہاتوں میں چراغاںکا اہتمام کیا جا رہاہے۔

مساجد اور امام بارگاہوں کے علاوہ لوگوں نے اپنے گھروں، دوکانوں اور عمارتوں پر چراغاں کیا ہے اور گلی محلوں کونہایت ہی خوبصورتی سے سجایا ہے۔

18 ذوالحجہ عالم اسلام بالخصوص مکتب تشیعُ کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے ۔

غدیر خم مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک علاقے کا نام ہے کہ جہاں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع سے واپسی پر حضرت علی علیہ السلام کو اپنے بعد اپنا جانشین اور مسلمانوں کا ولی اور خلیفہ اعلان فرمایا تھا-

آپ نے غدیر خم کے اہم خطبے میں فرمایا کہ "من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ”۔ جس کا میں مولا ہوں میرے بعد علی اس کے مولا ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عید غدیر کو اسلامی روایات میں عیدالاکبر یا سب سے بڑی عید قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button