مقبوضہ فلسطین

امریکہ نے منصفانہ امن کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔ محمد اشتیہ

شیعت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں ہمہ گیر اور منصفانہ امن کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی سمیت واشنگٹن کی یک طرفہ اسٹریٹیجی کی وجہ سے ہمہ گیر اور منصفانہ امن کے تمام راستے بند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ نے بیت المقدس کے بحران، سرحدوں کے تعین اور فلسطینیوں کے امدادی ادارے ’’ انروا‘‘ جیسے بحرانوں کے حل کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

محمد اشتیہ نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں کوئی بھی سمجھوتہ عالمی قوانین کی اساس پر اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے ذریعے انجام پانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر بند کرنا اور فلسطینی علاقوں سے قبضہ چھوڑنے کے واضح نظام الاوقات کا تعین بحالی اعتماد کی اولین شرائط ہیں۔فلسطین کے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام سنیچری ڈیل کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button