ایران

رہبر معظم کی یمن کی تقسیم کے سلسلے میں سعودی عرب اور امارات کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے پر تاکید

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: یمنی عوام کو یمن کی تقسیم اور ارضی سالمیت کے خلاف سعودی عرب اور امارات کی گھناؤنی سازشوں کا بھر پور قوت کے ساتھ ناکام بناناچاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں یمنی عوام کی استقامت ، صبر و تحمل، بصیرت اور جذبہ جہاد کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے وعدوں پر ایمان اور اعتقاد رکھنے والی ہر مؤمن قوم کو اللہ تعالی کامیابی اور فتح عطا کرتا ہے لہذا یمنی عوام کی فتح اور کامیابی بھی نزدیک ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سید عبدالملک بدرالدین کے بھائی سید ابراہیم بدرالدین کی شہادت پر مبارکباد اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: یمنی عوام جہادی جذبہ سے سرشار ہیں اور انھوں نے پانچ سالہ مسلط کردہ جنگ میں اپنی استقامت کے شاندار جلوے پیش کئے ہیں اور دشمن کو اس کے اہداف تک پہنچنے میں ناکام بنادیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یمنی عوام کی کامیابی نزدیک ہے اور وہ ایک مضبوط اور مستحکم حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور یمن کو پیشرفت اور ترقی نصیب ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف دشمن کی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران نے دشمن کی پابندیوں کے سائے ميں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے اور ایران کی پیشرفت اور ترقی کا سلسلہ جاری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یمن کی ارضی سالمیت کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یمنی عوام کو یمن کی ارضی سالمیت کے خلاف سعودی عرب اور امارات کی گھناؤنی سازشوں کا بھر پور قوت کے ساتھ ناکام بنانا چاہیے۔ اس ملاقات میں انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین کا سلام رہبر معظم کی خدمت میں پیش کیا اور یمن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button