اہم ترین خبریںپاکستان

کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور جماعت اسلامی کا جیکب آباد میں مشترکہ احتجاج

مقصود علی ڈومکی نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کو ظلم و بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم نے اسرائیلی ظلم و ستم کی یاد تازہ کردی ہے

شیعت نیوز:جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے لئےپریس کلب کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کو ظلم و بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم نے اسرائیلی ظلم و ستم کی یاد تازہ کردی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ کشمیری مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے مگر بدمست بھارتی حکمران گولی اور بندوق کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں بھارت کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حق یعنی حق خودارادیت کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نےکہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی قربت امت مسلمہ کے خلاف منحوس عزائم پر مبنی ہے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی تحریکیں آپس میں مربوط ہونی چاہیئں۔انہوں نے دنیائے اسلام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر محاذ پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہے اور ہم آئندہ بھی اسے اپنا شرعی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button