اہم ترین خبریںپاکستان

کلسٹر بموں کا شہری آبادیوں پراستعمال بھارت کی جارحیت و ظلم کی انتہاءہے، علامہ عارف واحدی

کلسٹر بموں کا شہری آبادیوں پراستعمال اس کی جارحیت و ظلم کی انتہاءہے، عالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینا چاہیے

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیاہے، کلسٹر بموں کا شہری آبادیوں پراستعمال اس کی جارحیت و ظلم کی انتہاءہے، عالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینا چاہیے، مودی اب گجرات کے بعد کشمیر کا قصاب بن کر ابھر رہاہے،پاکستان ایٹمی قوت ہے ، کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا، امہ کے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر، او آئی سی کو آئی سی یو سے نکال کر صحیح معنوں میں فعال کیا جائے، حریت رہنماؤ ں کی گرفتاریوں خصوصاً دوران حراست یاسین ملک کی صحت سے متعلق اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار، یاسین ملک کوفی الفور رہا کرکے طبی سہولیات فراہم کی جائیں، کشمیریو ں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے فائرنگ، شہری آبادیوں پر کلسٹر بمبنگ ، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی اور مشرقی سرحد پر بھارتی جنگی جنونیت پر اپنے رد عمل میں کیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے حملے بزدلانہ اقدام ہے ، علامہ عارف واحدی

علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھاکہ جنوبی ایشیا میں امن کےلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدارحل نکالا جائے، اس حوالے سے بھارت ہٹ دھرمی اور دہشت گردی کو ترک کرکے پاکستان کے مذاکرات کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا مظاہرہ ہے البتہ یہ بھی یاد رکھے کہ امن کی خواہش پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ ہم ایٹمی قوت ہیں کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا، مادر وطن کی حفاظت کےلئے ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کے مطابق مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

حریت رہنماؤں کی گرفتاری خصوصاً یاسین ملک کی صحت سے متعلق اطلاعات پر بھی علامہ عارف حسین واحدی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسیر حریت رہنما کو فی الفور رہا کرکے طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جس طرح مظلوم عوام پر ظلم و ستم روا رکھا گیاہے تاریخ میں اس کی مثال کم ہی ملتی ہے ،مقبوضہ کشمیر کی حسین وادیاں لہو رنگ ہیں جو بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button