اہم ترین خبریںدنیا

حق کی فتح، عدالت نے شیخ زکزاکی کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دیدی

شیعت نیوز : نائیجیریا کی عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئےشیخ زکزاکی کو علاج کیلئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کے خلاف دائر حکومتی مقدمات کی سماعت کے لئے نائیجیریا کی عدالت کا تیسرا سیشن منعقد ہوا۔ اس سیشن کے دوران عدالت نے اعلان کیا ہے کہ حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کی جسمانی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، جس کے باعث ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے جبکہ حکومتی وکلاء کوئی ایسی دلیل پیش نہیں کر پائے، جس کے مطابق اس بات پر اطمینان حاصل کیا جا سکے کہ نائیجیریا میں موجود کسی بھی ہسپتال میں شیخ زکزاکی کا تسلی بخش علاج ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس عدالت کے جج نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو اپنی مرضی کے ہسپتال سے علاج معالجہ کروانے کا مکمل حق حاصل ہے، تاکہ وہ (تندرستی کی حالت میں) اپنا دفاع کرنے کے قابل ہو جائیں جبکہ عدالت نے حکومتی وکلاء کا یہ دعویٰ رد کرتے ہوئے کہ غیر ملکی ڈاکٹرز نے حکومتی ہدایات کے مطابق عمل نہیں کیا، حجت الاسلام شیخ محمد زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button