اہم ترین خبریںپاکستان

شیخ زکزکی کی رہائی کیلئے مظاہرہ کرنیوالوں پر تشدد افسوسناک ہے، علامہ ریاض نجفی

شیعت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا میں شیخ زکزکی کی رہائی کیلئے مظاہرہ کرنیوالوں پر فوج کا تشدد افسوسناک ہے۔

جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں شیخ زکزکی کی رہائی کیلئے مظاہرہ کرنیوالوں پر فوج کا تشدد افسوسناک ہے۔

علامہ ریاض نجفی نے قرارداد مذمت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا کے بزرگ عالم دین الشیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کیلئے مظاہرہ کرنیوالوں پر پولیس حملہ کے نتیجہ میں 10 افراد کی شہادت اور سانحہ کی مذمت کی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔

قرارداد میں بحرین میں دو نوجوانوں کو سرکاری تحویل میں تشدد سے شہید کرنے کا بین الاقوامی اداروں، حکومت پاکستان، سیاسی و مذہبی جماعتوں سے نوٹس لینے اور نائجیریا اور بحرین میں جاری اِن مظالم کیخلاف آواز بلند کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button