اہم ترین خبریںپاکستان

چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کو فوری رہا کیاجائے، علامہ راحت حسین الحسینی

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیعہ، سنی، اسماعیلی برادری نے مل کر جی بی کی تقدیر کو بدلنے اور عوامی ایشوز کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

شیعت نیوز: امام جمعہ والجماعت گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے عوام کی آواز ہے۔ عوام کے وسیع تر مفاد کے لئے مولانا سلطان رئیس کا کردار لائق تحسین ہے، اے سی سی کے چیئرمین کو رہا کیا جائے۔

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیعہ، سنی، اسماعیلی برادری نے مل کر جی بی کی تقدیر کو بدلنے اور عوامی ایشوز کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: عوامی رہنماچیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس گرفتار، جیل منتقل

عوامی ایکشن کمیٹی نے سبسڈی کے مسئلے کو حل کرنے، میرٹ کی بالادستی، غیر قانونی ٹیکسز کے خاتمے، اقرباء پروری اور زیادتیوں کے خلاف مشترکہ پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی۔

خطے کے عوام کے وسیع تر مفادات کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس کے اقدامات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے اے سی کے چیئرمین کی ضمانت کینسل کر کے انہیں جیل میں بند کیا گیا اور عوام کو یہ دکھایا گیا کہ 2012ء میں وہ ایک ریلی کی قیادت کر رہے تھے اس وقت پرچہ ہوا تھا، اس پرچے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا سلطان رئیس کوفوری رہا نا کیا گیاتوپورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، آغا علی رضوی

سلطان رئیس کا کردار بتا رہا ہے کہ وہ اپنے سابقہ سرگرمیوں سے توبہ کر کے مفاد عامہ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وہ اپنے بہترین کردار و اقدامات کی وجہ سے عوام کے دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں، لہٰذا مولانا سلطان رئیس کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بگروٹ کے تین افراد گذشتہ کافی دنوں سے لاپتہ ہیں، ان کے بارے میں اعلٰی حکام لاعلم ہیں، کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لاپتہ افراد کا کھوج لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button