اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا پاک فوج کے 10جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دونوں دہشت گرد حملوں میں پاک فوج کے 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔مادر وطن پر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے تمام شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر ستان اور تربت میں سکیورٹی فورسزپر دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دونوں دہشت گرد حملوں میں پاک فوج کے 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔مادر وطن پر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے تمام شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: وزیر اعظم، آرمی چیف اور قائد حزب اختلاف کا آج شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداءکو سلام

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت بارڈر کے اندر اور باہر دونوں جانب سے شدید خطرات کا سامناہے ۔ داعش کا منحوس سایہ ہماری سرحدوں پر منڈلارہا ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں ۔

انہوںنے مزید کہاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ۔ بزدل دشمن پیچھے سے وار کرکے بہادری کے دعوے کرتا ہے ۔ بھارت اور این ڈی ایس پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپہ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button