اہم ترین خبریںپاکستان

سینیٹر رحمٰن ملک کا وہابی دہشتگردتنظم داعش اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا ہولناک انکشاف

رحمٰن ملک نے یہ بھی کہا کہ داعش افغانستان سے پاکستان پر حملے کر رہی ہے، اس کے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔

شیعت نیوز: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے آپس میں گہرے روابط اور تعلقات ہیں۔

پاکستان کے سابق وزير داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے یہ انکشاف اپنی نئی کتاب ” داعش ” کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کیا۔کتاب ” داعش ” کی رونمائی کی تقریب میں آزاد کشمیرکے صدر سردار مسعود خان، غیر ملکی سفارت کاروں، بیورو کریٹس اور پارلیمنٹرینز نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں : امریکا اور نیٹو کی اس خطے میں موجودگی کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا، سینیٹر رحمٰن ملک

سابق وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ داعش جنوبی ایشیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنتی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے زیادہ تر ارکان اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، دہشت گرد تنظیم کا ہیڈ کوارٹر افغانستان میں ہے۔

رحمٰن ملک نے یہ بھی کہا کہ داعش افغانستان سے پاکستان پر حملے کر رہی ہے، اس کے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button