اہم ترین خبریںایران

ایرانی فوجی مشیر کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا، جنرل سلامی

شیعیت نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب کے جنرل سلامی نے بدھ کے روز ایک پیغام میں ایرانی فوجی مشیر سعید ابیار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جو شام کے صوبہ حلب میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی قاتل صیہونی رجیم کے خونخوار حکام کو معلوم ہونا چاہیے کہ انہیں اس قتل کی قیمت ادا کرنا ہوگی، جس کے لئے انہیں ایران کے جواب کا انتظار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:مظلوم مگر مزاحمت پسند فلسطینی ہی اسرائیل کو شکست دیں گے، ایران

شہید سعید ابیار کی تشییع نماز جنازہ آج تہران میں ہوئی جہاں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ایران کے فوجی مشیران شامی حکومت کی سرکاری دعوت پر اس ملک میں موجود ہیں۔

جو دہشت گردی سے لڑنے اور اس ملک میں امن و استحکام اور سلامتی کے قیام میں شامیوں کی مدد کر رہے ہیں اور اسرائیلی اور امریکی پالتو جتھے داعش کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button