اہم ترین خبریںایران
مظلوم مگر مزاحمت پسند فلسطینی ہی اسرائیل کو شکست دیں گے، ایران
شیعیت نیوز:ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا: غزہ میں روزانہ قتل عام کا سامنا کرنے کے علاوہ، تقریباً تمام ہسپتالوں کی تباہی، ادویات اور طبی آلات کی کمی، خوراک اور ایندھن کی قلت کے علاوہ اس وقت شدید گرمی میں پانی کی شدیدی کمی کے باعث فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہید ابراہیم رئیسی بہت بڑے اسکالر اور سیاسی رہنما تھے، اسپیکر قومی اسمبلی
انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً مظلوم لیکن مزاحمت پسند فلسطینی ان مصائب و آلام اور دل دہلا دینے والے واقعات کے باوجود اسرائیل کو شکست دیں گے۔
ایرانی ترجمان نے صیہونی حکومت کی حمایت کو ذلت آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس رجیم کے حامیوں اور اتحادیوں کی طرف سے حمایت کا شرمناک اقدام تاریخ میں لکھا جائے گا۔