دنیا

ٹرمپ نااہل اور ناکارہ ہیں، ان کی ایران پالیسی خلفشار کا شکار ہے، برطانوی سفیر

برطانوی سفیر کی ای میلز واشنگٹن سے لندن بھیجی گئیں جس میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس کو ناکارہ اور منقسم قرار دیا۔ ای میل میں کہا گیا کہ امریکی صدر دورہ برطانیہ کے دوران وہاں کی چکا چوند سے متاثر ہوئے۔ کم ڈارک نے امریکی صدر کو نااہل، ناکارہ اور غیر محفوظ قرار دے دیا۔

اسی طرح برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیر مربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا۔ اپنے تجربے کی بنا پر برطانوی سفیر نے امریکی صدر کا کیریئر بے عزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے سفیر کی لیک ای میلزکے معاملے کو ’شرارت‘ قرار دیتے ہوئے نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم انہوں نے ایسی ای میلز کی سچائی کو بھی مسترد نہیں کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ابھی تک لیک ہونے والی ای میلز پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم بین الاقوامی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق یہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ یہ انکشافات ہضم نہیں کر پائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button