اہم ترین خبریںپاکستان

ایل او سی کے چھمب سیکٹر میں بھارتی بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 فوجی جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا ہے

شیعت نیوز: آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 5 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں پیش آیا ہے، اور یہ دھماکا بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور دو طرفہ جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار محمد صادق ، سپاہی محمد طیب ، سپاہی زوہیب ، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان شامل ہیں۔ شہید ہونے والے صوبیدارمحمد صادق کی عمر 44 سال، سروس 23 سال اور ضلع نیلم کے علاقے جورا کے رہائشی تھے۔ شہید سپاہی محمد طیب کی عمر 26 سال، سروس 5 سال اورگاوں سراخئی ضلع خوشاب کے رہائشی تھے۔

شہید سپاہی زوہیب کی عمر 20 سال اور سروس 7 ماہ تھی، اور وہ گاؤں نندی نار گامر ضلع پونچھ کے رہائشی تھے۔ شہید سپاہی غلام قاسم کی عمر 22 سال سروس ایک سال اور وہ گاوں سائیوال ضلع سرگودھا کے رہائشی تھے، جب کہ شہید سپاہی شیر زمان عمر 36 سال ، سروس 13 سال اور وہ گاؤں شمہ شکی ضلع کرک کے رہائشی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button