اہم ترین خبریںپاکستان

دہشتگردوں کی مالی معاونت پر 5 کالعدم تنظیموں کیخلاف مقدمات درج، سپاہ صحابہ تاحال آزاد

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ نامزد ملزمان پر الزام ہے کہ یہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے کیلئے فنڈز اکٹھا کرتے تھے۔

شیعت نیوز: ملک دشمن سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے علاوہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے پر 5 کالعدم تنظیموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کیخلاف مقدمات دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

مقدمات میں حافظ محمد سعید، عبدالرحمان مکی، امیر حمزہ، محمد یحیی عزیز کو نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں میں دعوۃ الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ نامزد ملزمان پر الزام ہے کہ یہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے کیلئے فنڈز اکٹھا کرتے تھے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/america-banned-jaishuladal-and-bla/”]

واضح رہے کہ عالمی اداروں کے دباؤ پر پاکستانی حکومت مسلسل کالعدم تنظیموں اور دہشت گرد جماعتوں کے خلاف اقدامات میں مصروف ہے۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید، عبدالرحمان مکی، دعوۃ الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ کے علاوہ ریاستی کو وطن عزیز میں 80ہزار سے زائد بے گناہ نہتے شیعہ سنی عوام اور افواج پاکستان کے جوانوں کی قاتل کالعدم وہابی تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور ملا احمد لدھیانوی ، اورنگزیب فاروقی، معاویہ اعظم، مسرور جھنگوی ودیگر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی بلکہ ان دہشتگرد تنظیموں کے ان کے سرپرستوں کو ریاستی سرپرستی میں ایوان اقتدار کی سیر کروائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button