اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کا کامیاب قانونی دفاع، پشاورہائی کورٹ سے تمام عزادار باعزت بری

ایف آئی آرز میں پولیس نے دفعہ 188/249 کے علاوہ دیگر دفعات بھی لگائے جن کو عدالت نے سراسر غیر قانونی ، غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور عزاداروں کو باعزت بری کردیا

شیعت نیوز: پشاور ہائی کورٹ نے عزاداروں پر کاٹی گئی ایف آئی آرز ختم کردیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی کے وکیل نے عدالت میں مدلل دلائل دئے اور ایف آئی آرز کو از سر نو غلط اور غیر قانونی قرار دیا۔

ایف آئی آرز میں پولیس نے دفعہ 188/249 کے علاوہ دیگر دفعات بھی لگائے جن کو عدالت نے سراسر غیر قانونی ، غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور عزاداروں کو باعزت بری کردیا۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/faisal-raza-abidi/”]

آخونزادہ مظفر علی نے معزز عدالت کے اس فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عزاداری امام حسین ؑ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے جسکی توثیق آج عدالت نے بھی کر دی۔

اس موقع پر انھوں نے سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی جرات مندانہ قیادت اور بھرپور اعانت ، سرپرستی اور رہنمائی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ قوم علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں متحد ہے اور اپنے تمام آئینی اور قانونی حقوق کے لئے پر آمن اور قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button