اہم ترین خبریںپاکستان

ایران پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، فردوس عاشق اعوان

عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اور دوست ملک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا دوطرفہ تعلقات اور عوامی رابطوں میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

شیعت نیوز: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔اسلام آباد میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان اور ایران کے درمیان خاص کر میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا پاکستان علاقائی امن کے لئے پُرعزم ہے۔عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر اور دوست ملک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا دوطرفہ تعلقات اور عوامی رابطوں میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/mehdi-hunar-dost-iran-pakistan/”]

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران پاک ایران تعلقات کے فروغ میں انتہائی مددگار ثابت ہوا۔وزیراعظم عمران خان پاکستان میں ٹیکسز اکٹھا کرنے اور اس کی بروقت ادائیگی سے متعلق ہمیشہ ایران کی مثال دیتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ میں تعاون، فلموں اور ڈراموں کے تبادلے ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button