اہم ترین خبریںپاکستان

برقعہ پوش مفرور، داعشی ملا عبدالعزیز کا علامہ ساجدعلی نقوی کو مناظرے اور مباہلہ کا چیلنج

اپنے خطاب میں برقعہ پوش مفرورمولوی عبدالعزیز نےالزامات عائد کیئے کہ شیعہ صحابہ کرام کو کافر مانتے ہیں ۔ ام المومنین حضرت عائشہ کو گالیاں دیتے ہیں

شیعت نیوز: برقعہ پوش داعشی ملا عبدالعزیز غازی کا علامہ ساجدعلی نقوی کو مناظرے اور مباہلہ کا چیلنج ۔ شیعہ مکتب فکر پر ایک مرتبہ پھر توہین صحابہ کا بھونڈہ الزام عائد کرتے ہوئےاور شیعہ عقائد کو کفریہ قراردیتے ہوئے سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ ساجد نقوی کو مناظرے اور مباہلے کا چیلنج دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں میں موجود بعض کالی بھیڑوں کی آشیر باد سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فرقہ واریت اور دہشتگردی کے بدنام زمانہ مرکز لال مسجد کے خطیب اور جامعہ حفضہ کے مہتمم مولوی عبد العزیزغازی نے اپنے ایک خطاب میں شیعہ مکتب فکر پر ایک مرتبہ پھر جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے مناظرے اور مباہلے کا چیلنج دیا ہے ۔

اپنے خطاب میں برقعہ پوش مفرورمولوی عبدالعزیز نےالزامات عائد کیئے کہ شیعہ صحابہ کرام کو کافر مانتے ہیں ۔ ام المومنین حضرت عائشہ کو گالیاں دیتے ہیں ۔یہ شیعوں کے عقائد کا حصہ ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔مولوی عبد العزیز نے چیلنج کیا کہ ساجد نقوی اگر حق پر ہے تو میرے ، میرے اہل خانہ کے مقابلے پر مباہلے کیلئے خود اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ آجائے ثابت ہوجائے گا کہ کون حق پر ہے۔

واضح رہے کہ اہل سنت اور اہل سنت مقدسات کی کی عزت وتکریم کے حوالے سےشیعہ مکتب فکر کے عصر حاضر کے مراجع ، فقہااور مجتہدین خصوصاًآیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ سیستانی کے صریح فتاویٰ موجود ہیں ۔ آیت اللہ خامنہ ای نے تازہ فتویٰ میں فرمایا کہ اہل سنت کے مقدسات کی توہین حرام فعل ہے ۔ آیت اللہ سیستانی کے فتویٰ کے مطابق اہل سنت ہمارے نفس وجان ہیں ۔

ریاستی اداروں کو چاہئے کہ اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کی پشت پناہی میں ملک میں داعش جیسی سفاک عالمی دہشت گرد جماعت کیلئےزمینہ سازی کرنے والےاور مذہبی شدت پسندی اور منافرت کی ترویج کرنے والے برقعہ پوش مفرور مولوی عبدالعزیز کو قانون کی گرفت میں لیکر نشان عبرت بنایا جائے جوکہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button