ایران

امریکہ یا کسی دوسرے ملک میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک :اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ یا کسی دوسرے ملک میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں، امریکہ کو اپنی رفتار پر نظر رکھنی چاہیے۔

جنرل حاجی زادہ نے صوبہ ایلام میں امریکی ڈرون کو سرنگوں کرنے کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جس طرح دوسرے ملکوں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے ویسے ہی وہ ایران کی فضآئی حدود کی بھی خلاف ورزی کرنا چاہتا ہے لیکن ایران اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ میں موجود اہلکاروں نے اپنی ذمہ داری کے مطابق عمل کیا اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور خبردار کرنے کے باوجود جب امریکی ڈرون نے خلاف ورزی جاری رکھی تو اسے سرنگوں کردیا گیا۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ امریکیوں کو اپنی رفتار پر نظر رکھنی چاہیے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button