اہم ترین خبریںپاکستان

دنیا بھرمیں کشیدگی کااصل ذمہ دار امریکہ ہے ، سینیٹر عبدالقیوم خان

سینیٹر عبدالقیوم خان نےبین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی دنیا میں امن کے دعویدار ہیں تو انہیں دنیا کے دیگر ملکوں کے حوالے سے عالمی قوانین اور ضابطوں کی پابندی کرنا چاہیے۔

شیعت نیوز: پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کے سینئر رکن اور سابق وفاقی وزیر عبدالقیوم خان نے امریکہ کو دنیا میں کشیدگی کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔ سینیٹر عبدالقیوم خان نےبین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی دنیا میں امن کے دعویدار ہیں تو انہیں دنیا کے دیگر ملکوں کے حوالے سے عالمی قوانین اور ضابطوں کی پابندی کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ویتنام، عراق اور افغانستان سمیت بہت سے ملکوں کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا ہے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عبدالقیوم خان نے ایران کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات اور ظالمانہ پابندیوں کی بھی مذمت کی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:امریکہ سعودیہ عرب کو فلسطین کے مسئلے پر نیوٹرل کررہاہے ،واحد رکاوٹ ایران ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کو عالمی اداروں اور تنظیموں کے ذریعے دیگر ملکوں کی معیشت کو تباہ کرنے سے باز آجانا چاہیے۔پاکستانی سینیٹر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے ذریعے خطے کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کی مشترکہ کوششیں علاقائی امن واستحکام کی تقویت میں موثر اور کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button