پاکستان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 7 روزہ فہم القرآن سمرکیمپ کا انعقاد

جس میں جماعت 6 سے 10 کے طلبہ کو کلاس امام زادہ علی اصغر علیہ السلام اور جماعت 11 سے یونیورسٹیز کے طلبہ کو کلاس امام زادہ علی اکبر علیہ السلام میں تربیت دی جا رہی ہے۔

شیعت نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے 7 روزہ فہم القرآن سمرکیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ورکشاپ کا انعقاد سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں کیا گیا ہے جو29 جون تک جاری رہے گا۔ورکشاپ میں سندھ بھر سے طلبہ شریک ہوئے ہیں جب کہ ورکشاپ کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں جماعت 6 سے 10 کے طلبہ کو کلاس امام زادہ علی اصغر علیہ السلام اور جماعت 11 سے یونیورسٹیز کے طلبہ کو کلاس امام زادہ علی اکبر علیہ السلام جس میں جماعت 6 سے 10 کے طلبہ کو کلاس امام زادہ علی اصغر علیہ السلام اور جماعت 11 سے یونیورسٹیز کے طلبہ کو کلاس امام زادہ علی اکبر علیہ السلام میں تربیت دی جا رہی ہے۔میں تربیت دی جا رہی ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:اصغریہ اسٹوڈنٹس کے 47 ویں سالانہ مرکزی “راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن” کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

ورکشاپ کے پہلے روز نماز مغرب و عشاء اور دعائے کمیل کا پروگرام کیا گیا جس میں تنظیم کے سینئیر رہنما غلام سرور سومرو نے تلاوت کی۔
ورکشاپ کی پہلی نشست میں مجلس عزا شہدائے ملت جعفریہ منعقد کی گئی، مجلس سے مولانا اشفاق حسین میثم اورمولانا غلام شبیر کانھیونے خطاب کیا۔ جب کہ نماز فجر مولانا اشفاق علی میثمی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

ورکشاپ میں فقہی احکام، تقلید، اور دیگر اہم موضوعات کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فہم القرآن کے عنوان پرملک کے جید علمائے کرام اور دانشور حضرات خطاب کریں گے۔ ورکشاپ 29 جون تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button