اہم ترین خبریںدنیا

یہ امریکا ہے جو ایران کوجنگ کیلئے بھڑکا رہا ہے، مہاتیر محمد

انہوں نے توانائی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اس وجہ سے ہے کہ ہم ایران کو تیل فراہم کرنے والا ایک بڑا ملک سمجھتے ہیں

شیعت نیوز: ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے بینکاک میں سی این بی سی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خلیج فارس میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بارے میں کہاکہ امریکا بھڑکانے والے ہر قسم کے اقدامات انجام دے رہا ہے۔ اگر آمریکا اور ایران جنگ کریں تو عالمی جنگ شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے توانائی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اس وجہ سے ہے کہ ہم ایران کو تیل فراہم کرنے والا ایک بڑا ملک سمجھتے ہیں۔ایران کے خلاف پابندیاں در حقیقت ملائیشیا کے خلاف بھی ہیں، کیوں کہ ہم ایک اچھے تجارتی شراکت دار کے ساتھ جو ایران ہمارے لئے فراہم کرتا ہے لین دین نہیں کرسکتے ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: سعودی عرب جنگ کی حالت میں ہے اور ہم کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے

مہاتیر محمد نے یہ بھی کہاکہ اس قسم کی پابندیاں عائد کرنا اور کسی بڑی طاقت کے ساتھ سمجھوتے کے لئے دوسرے ملکوں کو مجبور کرنا مکمل طور پر ایک غیر ڈیموکریٹک اقدام ہے، یہ بدقماشی ہے۔

انہوں نے امریکی صدر کو ناقابل پیش گوئی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شخص ہیں جو ایک مرتبہ اور منتخب ہونے کی صورت میں پوری دنیا کو نقصان پہنچاسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button