اہم ترین خبریںپاکستان

امام جعفرصادق ؑنےامت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اخوت اور اسلامی بھائی چارے کا پیغام دیا،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہاکہ صادق آل محمد ؑ نے مدینہ طیبہ میں عظیم دینی درسگاہ قائم کی جہاں چار ھزارطالب علم، آپ سے علم حاصل کیا کرتے تھے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام وداپور گوٹھ سید جہان علی شاہ میں پندرہ شوال یوم شہادت حضرت امام جعفر صادق ؑکی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل رسول ﷺنے خدا کے دین کی بقاء کے لیے ہر دور میں قربانی دی، چھٹے امام، حضرت جعفرصادق ؑ کوحق و صداقت اور دین اسلام کے تحفظ کی راہ میں وقت کے حاکم کے ہاتھوں زہر دے کر شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ صادق آل محمد ؑ نے مدینہ طیبہ میں عظیم دینی درسگاہ قائم کی جہاں چار ھزارطالب علم، آپ سے علم حاصل کیا کرتے تھے۔ آپ کے ممتاز شاگردوں میں بانی علم کیمیا حضرت جابر بن حیانؒ اور امام اعظم حضرت امام ابو حنیفہؒ سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔ آئمہ اہل البیت ؑنے اپنے اعلیٰ اخلاق و کردار سے امت مسلمہ کی رہبری اور رہنمائی کی۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:دشمن نے آل محمد ؑکے خلاف تلوار اور نیزے اٹھائے مگربے عیب اور بے داغ کردارکے باعث ان پر انگلی نہ اٹھا سکا،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اخوت اور اسلامی بھائی چارے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آل رسول ؑ کے پاکیزہ اور بے داغ کردار کے سبھی معترف ہیں۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ لوگوں نے آل رسول ؑ پر تلوار اور تیر تو اٹھائے،مگر ان کا بے عیب و بے داغ کردار اتنا بلند تھا کہ دشمن بھی ان پر انگلی نہ اٹھا سکا۔ ہم اہل بیت پیغمبرؑ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر دنیا اور آخرت میں سربلند اور سرخرو ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button