اہم ترین خبریںپاکستان

سی پی او ملتان کا ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کے ہمراہ جامع مسجد الحسین ؑمیں کھلی کچھری سے خطاب

عمران محمود سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔پنجاب پولیس پاکستان میں موجود تمام مکاتب کی بلاتفریق خادم ہے اور عوام کے مسائل سننے کے لیے حاضر ہے۔

شیعت نیوز: سید اقتدار حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کی طرح امام بارگاہ و مساجد میں مناسب سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں ۔ پولیس اپنے فرائض سرانجام دینے میں کوتاہی نہ کرے اور عوام تعاون کرے تو کسی حد تک سٹریٹ کرائم کو روکا جاسکتا ہے۔ قانون کی بالادستی لازم ہے۔پولیس افسران کی مساجد میں عوامی اجتماع میں شرکت اور مسائل سننا قابل ستائش ہے۔

عمران محمود سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ انشاء الله ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی مجالس و جلوس عزاء کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے ۔ عوام کے جان مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔پنجاب پولیس پاکستان میں موجود تمام مکاتب کی بلاتفریق خادم ہے اور عوام کے مسائل سننے کے لیے حاضر ہے۔

انجینئر مہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں قانون کی بالادستی قائم کرنے اور امن وامان قائم کرنے کے لیے وطن کے بیٹوں کی لازوال قربانیاں ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ملتان میں امن و امان قائم رکھنے اور قانون پر عملدرآمد کروانے پر ملتان پولیس کے شکر گزار ہیں اور آخر میں مسجد الحسین ؑکے شہداء کے فاتحہ خوانی کی جس میں سی پی او ملتان عمران محمود، ڈی ایس پی طاہر اور انجینئر مہر سخاوت علی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button