ایران

ملت ایران امید و حوصلے کے ساتھ دشمنوں کو ان کے مقاصد میں ناکام بنادے گی

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے ساتھ دشمنوں اور بدخواہوں کی جنگ، ارادوں کی جنگ ہے اور ملت ایران امید و حوصلے کے ساتھ دشمنوں کو ان کے مقاصد کے حصول میں ناکام بنادے گی اور ارادوں کی جنگ میں فتح ایران کی ہو گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے سلام ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے دباؤ کے باوجود ایرانی عوام ہرروز ملک کے اقتصادی اور سماجی میدانوں میں نئے نئے کارناموں اور اقدامات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

صدر مملکت نے دنیا کے ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کو منقطع کردینے کی امریکا کی ناکام کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی کوششوں کے باوجود ایرانی حکام سبھی بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنی شاندار اور کارآمد موجودگی کو ثابت کررہے ہیں اور آج دنیا کے سبھی ملکوں سے ایران کے تعلقات بہت ہی اچھے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکا کے مقابلے میں ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کے مراحل میں دنیا کے ممالک ایران کو ہی خراج تحسین پیش کررہے ہیں کہا کہ ایران اپنے معاہدوں، وعدوں اور بین الاقوامی سمجھوتوں پر کئے گئے دستخط پر کاربند ہے اور اس وقت پوری دنیا امریکا کو وعدہ خلاف اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button