اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی عالم اسلام میں نفاق کا بیج بونے کی ناکام کوشش

سعودی عرب کے بادشاہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی جانب بھی کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا کہ مکہ اجلاس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوشش کرنا ہے۔

شیعت نیوز: سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد من گھڑت دعووں کا اعادہ کیا۔ہفتے کی صبح مکہ مکرمہ جیسی مقدس سرزمین پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے چودھویں سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک بار پھر عالم اسلام کے درمیان نفاق کا بیج بونے کی پوری کوشش کی۔

سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے خلاف سعودی جارجیت کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف یمن کے حملوں کی حمایت کر رہا ہے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:عمران خان کا اوآئی سی سے مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کامطالبہ

سعودی عرب کے بادشاہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی جانب بھی کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا کہ مکہ اجلاس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوشش کرنا ہے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری یوسف بن احمد العثیمین نے بھی مکہ اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بے گناہ یمنی عوام کے خلاف سعودی حکومت کے جنگی جرائم کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر آل سعود حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا چودھواں سربراہی اجلاس ہفتے کی صبح مکہ مکرمہ میں شروع ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button