پاکستان

امام خمینیؒ کے فرمان پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں

شیعیت نیوز: رہبر کبیر امام خمینیؒ کے فرمان پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں عاشقان القدس نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکی جانب سے ملک بھر کی طرح پنجاب کے مختلف اضلاع میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جس میںلاہور، ملتان، لیہ ،بہاولپور،ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسین شامل ہیں۔

مقررین نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر ناجائز قبضے کو جائزقرار دینے کی نیت سے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالی کے لئے ڈیل آف دی سینچری کے عنوان سے اس صدی کا سب سے بڑا فراڈ کیا جارہا ہے۔ البتہ مسلمان اور عرب عوام اسکو مسترد کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صیہونی قبضہ و تسلط سے آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کی غیور عوام امریکہ اور عرب ریاستوں کی قبلہ اوّل کو مسلمانوں سے چھیننے اور آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریںگے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button