اہم ترین خبریںپاکستان

انشااللہ فلسطین کی آزادی کا پرچم بھی مزاحمت کے بلاک کے ہاتھوں ہی بلند ہو گا ،ناصرشیرازی

انہوں نے مزید کہاکہ مزاحمتی بلاک کا خدا پر یقین ہی وہ طاقت ہے جس نے سپر پاوز کا غرور خاک میں ملا دیا

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نےایم ڈبلیوایم کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطا ب ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ اسرئیل جو گریٹر اسرئیل کا خواب دیکھ رہاتھا آج وہ اپنے بارڈرز محفوظ بنا نے میںمصروف ہیں۔مزاحمتی بلاک نیومڈل ایسٹ کے رستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:پاکستان سفارتی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے،سربراہ ایم ڈبلیو ایم

انہوں نے مزید کہاکہ مزاحمتی بلاک کا خدا پر یقین ہی وہ طاقت ہے جس نے سپر پاوز کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ مادی وسائل سے لیس استعماری قوتوں کو مڈل ایسٹ میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔انشااللہ فلسطین کی آزادی کا پرچم بھی مزاحمت کے بلاک کے ہاتھوں ہی بلند ہو گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button