پاکستان

فقہ جعفریہ کے مطابق فطرہ 100 روپے فی کس ہے، وفاق المدارس الشیعہ

میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے اعلان کیا ہے کہ غذا میں زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے ایک سو روپے فی کس کے حساب سے جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے 300 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔

شیعیت نیوز: فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔ جس کی اوسط قیمت تقریبا 100 روپے بنتی ہے جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔ جو کہ اوسط قیمت تقریباً 300 روپے بنتی ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے اعلان کیا ہے کہ غذا میں زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے ایک سو روپے فی کس کے حساب سے جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے 300 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔

وفاق المدارس الشیعہ کا مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کر نے کے فیصلے کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔ زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کیلئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پورا کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button