اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، سابق گورنر سندھ

ملاقات میں سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کو چاہیئے کہ یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کرے چونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اسرائیل کو تسلیم کرنے کے شدید مخالف تھے

شیعت نیوز: عالمی یوم القدس کی رابطہ مہم کے سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے رکنِ مرکزی نظارت علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کی سربراہی میں سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر سے ملاقات کی اور مرکزی یوم القدس ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات میں سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کو چاہیئے کہ یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کرے چونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اسرائیل کو تسلیم کرنے کے شدید مخالف تھے اور انہوں نے شدت سے اسرائیل مظالم کیخلاف ہر فورم پر صدائے احتجاج بلند کیا تو آج کے موجودہ حکمرانوں کو بھی قائداعظم کی طرح اپنے موقف کو واضح طور پر بیان کرنا چاہیئے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :ایران کے مقابل مسلم امہ نے اسرائیل کے ساتھ اپنےتعلقات استوار کررکھے ہیں ، محمد زبیر

محمد زبیر کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ فرنٹ لائن پر آکر فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور اور ناجائز اسرائیلی ریاست کو یہ واضح پیغام دے کے ہم ہر موقع پر اپنے فلسطینی بھائیوں سے ساتھ ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ دور حاضر میں ہمیں مسئلہ فلسطین و کشمیر کو حل کرنے کے لئے اپنی آواز ہر فورم پر بلند کرنی چاہیئے اور کراچی میں منعقد ہونے والی 25 رمضان کو مرکزی یوم القدس ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور دشمنان کو واضح پیغام دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button