پاکستان

محب وطن اہل تشیع نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریاں شرمناک فعل ہے، آئی ایس او

رضا مہدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور تمام بے گناہ جوانوں اور علمائے کرام کو بازیاب کرکے رہا کیا جائے، اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو انہیں ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے، وگرنہ ہم اس کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی میں یوم شہادت امیرالمومنین حضرت امام علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے دوران مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے نماز ظہرین کا اہتمام دوپہر دو بجے کیا گیا۔

عزاداران امام علیؑ نے علامہ احمد اقبال رضوی کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کی۔ نماز ظہرین کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے رہنما رضا مہدی کا کہنا تھا کہ آج لشکر سفیانی امریکا کے پرچم تلے جمع ہو رہا ہے، امریکا، اسرائیل اور آلِ سعود کے گٹھ جوڑ سے بننے والا اتحاد دراصل اس دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد اسرائیل کو تحفظ دینے کیلئے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محب وطن اہل تشیع نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریاں شرمناک فعل ہے، اب تک پورے پاکستان سے سینکڑوں کی تعداد میں شیعہ نوجوان لاپتہ ہیں، یہ کیسا اندھا قانون ہے کہ ظلم بھی ہم پر ہو، ہمارے مقدسات کو نشانہ بنایا جائے اور گرفتاریاں و پابند سلاسل بھی ہمیں کیا جائے۔

آئی ایس او نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری دھرنے کی حمایت کردی

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو تباہ کرنے والے دہشتگرد آزاد دندناتے پھر رہے ہیں، جبکہ محب وطن شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

رضا مہدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور تمام بے گناہ جوانوں اور علمائے کرام کو بازیاب کرکے رہا کیا جائے، اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو انہیں ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے، وگرنہ ہم اس کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

یمن، بحرین، فلسطین، کشمیر میں چلنے والی عوامی تحریکوں کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس مظلوم عوام کی ظالم کے خلاف اور خالص اسلام محمدیﷺ اور امریکی اسلام میں فرق کو ظاہر کرنے کا دن ہے، یوم القدس اسلام کا دن ہے، جس نے حق و باطل کے فرق کو واضح کر دیا ہے،

لہذٰا ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام جمعۃ الوداع کو سی بریز سینٹر سے تبت سینٹر تک نکالی جانے والی یومِ القدس کی ریلی میں شریک ہوکر یہ ثابت کر دیں کہ ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کرتے رہیںگے۔ جلوس کے دوران امامیہ اسکاؤٹس کے 1500 سے زائد رضاکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ امیرالمومنینؑ نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button