اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جسے تسلیم کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے،علامہ مقصودڈومکی

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ جمعہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقعہ پر پاکستان کے غیور عوام مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے

شیعت نیوز:فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام فلسطین و بیت المقدس اور مسجد اقصی کی آزادی کے لئے جیکب آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انور خان سومرو پی ٹی آئی یوتھ کے صوبائی نائب صدر راز خان پٹھان عوامی پارٹی کے چیئرمین دلمراد لاشاری ڈیلی ستارہ سندھ کے ایڈیٹر ممتاز صحافی عبدالرحمن آفریدی جمعیت علماء اسلام کے رہنما حماد اللہ انصاری اصغریہ آرگنائزیشن کے صدر سید غلام شبیر نقوی جماعت اہل سنت کے رہنما مولانا دین محمد پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما وسیم لطیف مہر استاد عبدالفتاح ڈومکی ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی و دیگر نے خطاب کیا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:شہدائے قدس ریلی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،عظمت شہداء کانفرنس سے مقررین کا خطاب

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ جمعہ الوداع عالمی یوم القدس کے موقعہ پر پاکستان کے غیور عوام مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جسے تسلیم کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما محترم انور خان سومرو نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے چاہے وہ فلسطین کے مسلمان ہوں یا کشمیر کے۔ ہم فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حماد اللہ انصاری نے کہا کہ افغانستان و عراق میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد امریکہ آج بھی دھشت گردی کی علامت بن چکا ہے۔ اسرائیلی مظالم کو مکمل امریکی سرپرستی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button