اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی عرب کی طاقت نہیں کہ وہ ایران سے لڑسکے، جنرل (ر) امجد شعیب

دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر ایران سے عربوں نےامریکی قیادت میں جنگ لڑی تو ایران عرب دنیا کو تباہ کرسکتا ہے، کیونکہ اسکی فوجیں عراق سے لے کر لبنان اور وہاں سے شام و یمن میں موجود ہیں۔

شیعیت نیوز:  پاکستان کےدفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب نے ایک نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی طاقت نہیں کہ وہ ایران سے لڑسکے ۔

دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب کاکہنا تھا کہ سعودی عرب کی طاقت نہیں کہ وہ ایران سے لڑسکے ۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب شاید ایران کو کچھ نقصان پہنچادے لیکن ایران سے لڑ نہیں سکتا

انہوں نے کہا کہ ایران کی قوم انقلاب سے نکلی ہوئی قوم ہے اور وہ ایک جنگ لڑ کے دنیا کو بتا چکی ہے۔

سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کے معاملے میں حکومت ایران کے تحفظات دور کرے، جنرل (ر) امجد شعیب

دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر ایران سے عربوں نےامریکی قیادت میں جنگ لڑی تو ایران عرب دنیا کو تباہ کرسکتا ہے، کیونکہ اسکی فوجیں عراق سے لے کر لبنان اور وہاں سے شام و یمن میں موجود ہیں۔

امجد شعیب نے کہاکہ سعودی عرب یمن میں اب تک کچھ حاصل نہیں کرسکا اور یہ وہ حقائق ہے جن سے نظر نہیں چرائی جا سکتی۔

واضح رہے کہ دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب سعودی نظریہ فکر کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے ہیں لیکن دنیا کے حالات نے ہر خاص و عام کو حق و سچ تسلیم کرنے پر مجبو ر کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button