کراچی: یوم علی ؑ و یوم القدس پر امن و امان کے لئے سیکورٹی ادارے متحرک
لائنزایریا میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ پرانی سبزی منڈی میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

شیعیت نیوز: شہر قائد میں رمضان المبارک کے دوران یوم علیؑ، جمعتہ الوداع یوم القدس اور عید پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔
لائنزایریا میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ پرانی سبزی منڈی میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
کراچی: یوم علی علیہ سلام کے مرکزی جلوس کا روٹ تبدیل کرنے پر غور
تفصیلات کے مطابق بریگیڈ پولیس کی بھاری نفری نے رینجرز کے ہمراہ لائنزایریا کمپریسر مارکیٹ کچی آبادی سمیت اطراف کے ایریا کا محاصرہ کرکے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردیئے گئے ہیں۔
جبکہ پولیس اور رینجرز نے گھر گھر تلاشی کے دوران مشکوک افراد کے کوائف چیک کیے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس اہلکار، آر آر ایف کمانڈو، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری سرچ آپریشن میں شریک تھے اور کومبنگ آپریشن یوم علیؑ کے جلوس اور کراچی میں امن و امان کے حوالے سے کیا جا رہا ہے۔