اہم ترین خبریںپاکستان

امریکی ڈالر اور غیر ملکی اشیاء کا بائیکاٹ کرکے ہم ملکی معیشت کی بہتری کیلئےتاریخی اقدام کرسکتے ہیں، علامہ وحید کاظمی

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ڈالر مافیا کے خلاف کارروائی کرے، اس وقت معیشت کا غیر مستحکم ہونا وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے جہاں حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے، وہیں عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امریکی ڈالر اور غیر ملکی اشیاء کا بائیکاٹ کرکے ہم تاریخی اقدام کرسکتے ہیں۔

میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان کو معاشی دہشتگردی کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ان کی کوشش ہے کہ وطن عزیز کو دیوالیہ کردیا جائے، تاہم حکومت سمیت عوام کو ملک دشمنوں کی اس مذموم خواہش اور کوشش کو ناکام بنانا ہوگا۔ امریکی ڈالر اور غیر ملکی وہ اشیاء جن کا متبادل یہاں موجود ہو، کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ڈالر مافیا کے خلاف کارروائی کرے، اس وقت معیشت کا غیر مستحکم ہونا وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس کا سارا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاون کیا جائے اور معاشی دہشتگردی پھیلانے والوں کو سزاء دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button