پاکستان

دشمن نے آل محمد ؑکے خلاف تلوار اور نیزے اٹھائے مگربے عیب اور بے داغ کردارکے باعث ان پر انگلی نہ اٹھا سکا،علامہ مقصودڈومکی

ہم اہل بیت پیغمبر کے نقش قدم پر چل کر دنیا و آخرت میں سرخ رو ہو سکتے ہیں۔اس موقعہ پر معزز مہمانوں کو قرآن کریم کا ھدیہ پیش کیا گیا۔

شیعت نیوز: مرکز تبلیغات اسلامی کے زیراہتمام جشن میلاد امام حسن مجتبی ع کے سلسلے کربلا معلی امام بارگاہ شکار پور میں تقریب جشن کا انعقاد۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ،آغا سیف علی ڈومکی اور مولانا حسن رضا غدیری کا خطاب ۔تقریب کے مہمان خاص شکارپور بچاو تحریک کے چیئرمین میاں ظفر علوی ،قومی عوامی تحریک کے ضلعی صدر زاھد علی بھنبھرو، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اصغر علی سیٹھار، نظام دین برڑو، وارثان شھداء کمیٹی کے رہنما سکندر علی دل، وارثان شہداء اور شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر علی احمد برڑو کی خصوصی شرکت۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ امام حسن مجتبی ع کو کریم آل محمد کہا جاتا ہے۔ آپ انتہائی صابر اور سخی و کرم کا پیکر تھے۔ آپ ع نے اپنے کریمانہ اخلاق سے دشمنوں کے دل فتح کئے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ دشمن نے آل محمد کے خلاف تلوار اٹھائی نیزے اٹھائے مگر آل محمد کا کردار اتنا بے عیب اور بے داغ رہا کہ کوئی ان پر انگلی نہ اٹھا سکا۔ ہم اہل بیت پیغمبر کے نقش قدم پر چل کر دنیا و آخرت میں سرخ رو ہو سکتے ہیں۔اس موقعہ پر معزز مہمانوں کو قرآن کریم کا ھدیہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button