پاکستان سعودی عرب کو لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں ساتھ کھڑا ہے،دفتر خارجہ

22 مئی, 2019 03:43

شیعیت نیوز: دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں ساتھ کھڑے ہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کے سرحدی شہر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے، اور کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد اور راحیل شریف کی سربراہی پر دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ چوکنا سعودی دفاعی افواج کا میزائل تباہ کرنا قابل ستائش ہے، جب کہ پاکستان سعودی عرب کو لاحق کسی بھی خطرے کی صورت میں ساتھ کھڑا ہے۔

1:16 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔