مقبوضہ فلسطین

حماس کے راکٹوں کا خطرہ،اسرائیل بھر میں آئرن ڈوم میزائل نصب کردیے گئے

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے یورویژن کے انعقاد پر ملک بھر میں سرحدی علاقوں پر بڑے پیمانے پر آئرن ڈوم دفاعی نظام نصب کردیا ہے ،روزنامہ قدس کےمطابق امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اسرائیل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے پیش نظر اسرائیلی حکومت نے موسیقی کے مقابلے یوروویژن نے انعقاد کے موقع پراپنی سرحدوں پر بڑے پیمانے پر آئرن ڈوم دفاعی نظام نصب کردیا ہے جس کا مقصد ممکنا ء حملوں سے تحفظ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کا آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام مہنگا ترین اور جدید ترین دفاعی نظام سمجھا جارہا ہے جو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹوں کو پوری طرح روکنے میں ناکام رہا تھا جس کے نتیجے میں 4اسرائیلیوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button