مشرق وسطی

حماہ کے متعددعلاقے تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیے گئے

شامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماہ کے مضافات کے کئی اہم علاقوں کو مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے اور فوج کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحویز، المهاجرین، الحمرا سمیت متعدد علاقے دہشت گردوں سے خالی کرالیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، تاہم تکفیری دہشت گرد بیرونی امداد کی وجہ سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

دوسری طرف شامی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button