ایران

تھائی لینڈ کی بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون حرم امام رضا ع میں مشرف با اسلام ہو گئی

تھائی لینڈ کی بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون نے حرم امام رضا ع میں اسلام قبول کرلیا۔تھائی لینڈ کی خاتون کے ذریعے اسلام قبول کرنے کی یہ تقریب گیارہ مئی کی صبح آستان قدس رضوی کے غیر ملکی امور کے مرکز کے دفتر میں انجام پائی

شیعت نیوز: تھائی لینڈ کی بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون نے حرم امام رضا ع میں اسلام قبول کرلیا۔تھائی لینڈ کی خاتون کے ذریعے اسلام قبول کرنے کی یہ تقریب گیارہ مئی کی صبح آستان قدس رضوی کے غیر ملکی امور کے مرکز کے دفتر میں انجام پائی ۔ 32 سالہ خاتون جن کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے، سالہا سال کی تحقیق اور مطالعے کے بعد دین اسلام سے مشرف ہوئیں اور تشیع کو اپنے مذہب کے طور پر اختیار کیا۔

رویا میال” نے اس تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ 11 سال پہلے میں نے اپنے ایک ساتھی کو دیکھا جو مسلمان تھے۔ میں نے جب ان کی مختلف عادتیں اور دعا و مناجات کرنے کے انداز کو دیکھا تو میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ دین اسلام کو اور بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کروں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے سالہا سال مختلف ادیان اور فرقوں کے بارے میں تحقیق اور مطالعہ میں گزارا اور آخرکار تمام دیگر مذاہب کی کمیوں کی بنا پر میں نے اسلام اور تشیع کو برترین اور کامل ترین مذہب کے طور پر پایا اور فیصلہ کرلیا کہ اب مسلمان ہو جاؤں گی۔

اس نو مسلم خاتون نے وضاحت کی: میں نے جس دین کا بھی مطالعہ کیا ، اس میں بیش بہا مضامین و افکار مجھے ملے لیکن بکھری ہوئی اورپراکندہ حالت میں ملے، جبکہ تشیع ایک ایسا مذہب ملا جس میں جامع ترین اصولوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں اگر مسلمان تحقیق کریں تو معنویت اور کمال کے بلند ترین مقام کو پا سکتے ہیں۔ "رویا میال” نے زور دے کرکہا کہ اسلام میں، نماز بے حد حسین عبادتوں میں سے ایک ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس دین میں نمازکو ایک بلند اور اہم مقام پر رکھا گیا ہے اور یہ بات جرات کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ یہ عبادت تمام عبادتوں کے درمیان، سب سے عظیم اور بلند مرتبہ عبادت ہے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ بارگاہ منور رضوی اور ماہ مبارک رمضان، میری نئی زندگی کے آغاز کے لئے بہترین زمان و مکان تھے۔ میں اس انتخاب سے بے حد خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ اس دین کے حقائق کو پوری طرح سمجھ سکوں گی اور اس راہ میں اپنے کمال پر پہنچ جاؤں گی ۔

آخر میں آستان مقدس رضوی کے غیرملکی زائرین کے امور کے منتظمین کی جانب سے انگریزی زبان میں ترجمہ شدہ ایک جلد کلام اللہ مجید ، چادر، جانماز، کتابیں اور دیگر تحائف اس نومسلم خاتون کو پیش کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button