پاکستان

گلگت بلتستان بھی فاٹا جیسی توجہ کا منتظرہے، علامہ راجہ ناصرعباس

دہشتگردی کی جنگ میں فاٹا عوام کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں ۔ستر سالوں سے بنیادی آئینی حقوق سے محروم خطہ گلگت بلتستان کے حوالے سے قومی اتفاق رائے ملکی مفاد میں ناگزیر ہو چکا ہے

شیعت نیوز: گلگت بلتستان بھی فاٹا جیسی توجہ کا منتظرہے ۔ پاکستان کی سرحدوں کے اندر بسنے والے تمام پاکستانی یکساں حقوق کے حقدار ہیں ۔ فاٹا پر قومی اصلاحات پر قومی جماعتوں کااتفاق خوش آئند ہے ۔ دہشتگردی کی جنگ میں فاٹا عوام کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں ۔ستر سالوں سے بنیادی آئینی حقوق سے محروم خطہ گلگت بلتستان کے حوالے سے قومی اتفاق رائے ملکی مفاد میں ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیمی بل میں فاٹاکے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے فاٹا کے عوام کے زخموں کا کچھ مداو ہو سکے گا۔ اور فاٹا بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت 25ہزار مربع کلومیڑ رقبہ اور اس پر بسنے والی عوام پاکستان کی سرحدوں میں ہوتے ہوئے بھی پاکستانی شہری حقوق سے محروم ہیں ۔ وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان کی محرومیاں دور کی جائیں اور قومی اتفاق رائے کے ساتھ گلگت بلتستان کے حوالے ایسا فیصلہ کیا جائے جو گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہو ۔گلگت بلتستا ن کی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے ۔ مقتدر قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان پر بھی فاٹا کی طرح جلد ازجلد کوئی فیصلہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button