پاکستان

لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کی استقامت کی بدولت احتجاجی دھرنے کے پانچ روز مکمل

شہر قائد سے جبری طور پر لاپتہ شیعہ عزاداروں کے پریشان حال اہل خانہ کے عزم وحوصلے کی بدولت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر جاری احتجاجی دھرنے کو پانچ روز مکمل ہوگئے ہیں۔کراچی میں 40ڈگری کی شدید قیامت خیز گرمی کے باوجود خانوادہ اسیران کے پایہ استقامت میں لغزش نہیں آئی ہے

شیعت نیوز: شہر قائد سے جبری طور پر لاپتہ شیعہ عزاداروں کے پریشان حال اہل خانہ کے عزم وحوصلے کی بدولت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر جاری احتجاجی دھرنے کو پانچ روز مکمل ہوگئے ہیں۔کراچی میں 40ڈگری کی شدید قیامت خیز گرمی کے باوجود خانوادہ اسیران کے پایہ استقامت میں لغزش نہیں آئی ہے، مائوں کی گودوں میں شیر خوار بچے بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کی جانب سے محمد علی سوسائٹی میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر جاری احتجاجی دھرنا گزشتہ پانچ روز سے جاری ہے، جس میں مختلف علمائے کرام، سیاسی وسماجی شخصیات،ملی تنظیمات کے قائدین، خطباءاور عوام کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ احتجاجی دھرنے میں بیٹھے لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کا گزشتہ پانچ روز سے فقط ایک ہی مطالبہ ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بذات خود تشریف لاکر ان کے مطالبات سنیں اوران کے لاپتہ پیاروں اور عزیزوں کی جلد واپسی کو یقینی بنائیں ۔بصورت دیگر یہ احتجاجی دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گااور احتجاج کا یہ سلسلہ پہلے مرحلے میں پورے شہر اور دوسرے مرحلے میں پورے ملک میں پھیل جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button