پاکستان

شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے جیکب آباد پریس کلب پر شیعہ تنظیموں کے تحت علامتی دھرنا

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پوری ملت خانوادہ اسراء کے ساتھ ہے۔ آج احتجاجی دھرنا دے کر ہم مسنگ پرسنز کی فیملیز سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: خانوادہ مسنگ پرسنز سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد ،آئی ایس او، اصغریہ اور پیام ولایت کے زیراہتمام پریس کلب جیکب آباد کے سامنے علامتی احتجاجی دھرنادیا گیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پوری ملت خانوادہ اسراء کے ساتھ ہے۔ آج احتجاجی دھرنا دے کر ہم مسنگ پرسنز کی فیملیز سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے ہزاروں شہیدوں کے جنازے اٹھائے اور اپنے پیاروں کو پاک وطن کے پرچم کے سائے میں دفن کیا ایسی محب وطن قوم کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مسنگ پرسنز کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔دھرنے سے سید گلزار علی شاہ آغا سیف علی ڈومکی غلام شبیر نقوی اللہ بخش میرالی نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button