پاکستان

خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے احتجاجی دھرنے کی حمایت میں ایم ڈبلیوایم کے تحت سکردومیں علامتی دھرنا

اگر خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے مطالبات تسلیم نا ہوئے تو علامتی دھرنا مستقل دھرنوں میں تبدیل ہوجائیں گے اور یہ سلسلہ پوری ملک میں پھیل جائے گا۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین اور گلگت بلتستان یوتھ الائنس کی جانب سے ملک میں جاری شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کراچی میں جاری دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے یاد گار شہداء سکردو پر علامتی دھرنادیا گیا اور احتجاج کیا گیا ۔

علامتی احتجاجی دھرنےسے سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان اور مجاہد عالم دین آغا سید علی رضوی ، چیئرمین گلگت بلتستان یوتھ الائنس شیخ حسن جوہری، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو شیخ فدا ذیشان،صدر آئی ایس او بلتستان ڈویژن برادر موسی علی اور دیگر رہنماؤں سے خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کا صدر مملکت کی رہائش گاہ پر جاری دھرنے کا تیسرا روز

مقررین نے کہاکہ کراچی میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کےاحتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ ریاستی ادارے گناہ گاروں کو عدالتوں میں پیش کریں اور بے گناہوں کو رہا کریں۔ جبری گمشدگیاں آئین پاکستان کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔ اگر خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے مطالبات تسلیم نا ہوئے تو علامتی احتجاجی دھرنے مستقل دھرنوں میں تبدیل ہوجائیں گے اور یہ سلسلہ پوری ملک میں پھیل جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button