پاکستان

دینی مدارس کو جدید عصری علوم سے آراستہ کرکے مین سٹریم میں لانے کا فیصلہ کرلیاہے، میجر جنرل آصف غفور

آصف غفور نے مزیدکہاکہ مدارس کےجدید نصاب میں دین اور اسلام کی تعلیمات تو ہوں گی لیکن نفرت انگیز تعلیمات نہیں ۔آرمی چیف کی تمام مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ کئی بار ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔آرمی چیف کا موٹو ہے اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسرے کا مسلک چھیڑو نہیں

شیعیت نیوز: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ کے دوران کہاہے کہ ریاست کی جانب سے تمام دینی مدار س کو محکمہ تعلیم کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے جدید عصری تقاضوں کے مطابق دینی مدارس کا نصاب تشکیل دینے کیلئے کمیٹی قائم کی ہے۔

تمام علمائے کرام دینی مدارس میں جدید تعلیم کی فراہمی اور مدارس کو مین سٹریم میں لانے پر متفق ہیں ،کمیٹی مدارس کیلئے نصاب تیار کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ1980سے آج تک مدارس کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔جن میں 25لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں،70فیصد مدارس میں ایک ہزار روپے فی بچہ خرچ ہوتاہے۔

آصف غفور نے مزیدکہاکہ مدارس کےجدید نصاب میں دین اور اسلام کی تعلیمات تو ہوں گی لیکن نفرت انگیز تعلیمات نہیں ۔آرمی چیف کی تمام مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ کئی بار ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔آرمی چیف کا موٹو ہے اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسرے کا مسلک چھیڑو نہیں ۔ہر مدرسے میں چار سے چھ مضامین کے اساتذہ درکارہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button